حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
’’تہلیل‘‘ کہے۔ چنانچہ کل اکیس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اور سات مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ (آخر تک) پڑھے اور درمیان میں جو چاہے دعائیں کرے اور اللہ سے مرادیں مانگے۔1 ۵۔ اور صفا پر یہ دعا بھی پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ قُلْتَ: اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ، وَاِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ، وَاِنِّیْ اَسْئَلُکَ کَمَا ھَدَیْتَنِیْ لِلْاِسْلَامِ اَنْ لَّا تَنْزِعَہٗ مِنِّیْ حَتّٰی تَتَوَفَّانِیْ وَاَنَا مُسْلِمٌ۔2 اے اللہ! بیشک تو نے ارشاد فرمایا ہے: مجھ سے مانگو، میں تمہاری دعا قبول کرونگا، اور بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جیسے تو نے مجھے اسلام (اور ایمان کی دولت) سے نوازا ہے، اسی طرح مجھے اس سے محروم بھی نہ کیجیو، یہاں تک کہ تو مجھے اسلام پر ہی اٹھالے۔ ۶۔ اور صفا مروہ کے درمیان یہ دعا بھی مانگے: رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ۔3 اے میرے رب! تو مجھے بخش دے اور رحم فرما، بے شک تو ہی سب پر غالب اور سب سے زیادہ کرم والا ہے۔ فائدہ: یہ تمام اذکار و دعائیں اور ترتیب اسی طرح احادیث میں آئی ہیں اور رسول اللہ ﷺ سے منقول ہیں۔عرفات کی جانب روانگی کے وقت ۱۔ جب میدان عرفات کی جانب روانہ ہو تو (راستے میں برابر) تلبیہ اور تکبیر کہتا رہے۔ ۲۔ عرفہ کے دن کی بہترین دعا یہ ہے: