حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب (نماز تہجد کے بعد) وتر کی تین رکعتیں پڑھے تو: پہلی رکعت میں سورۂ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی پڑھے۔ دوسری رکعت میں سورۂ قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ۔ اور تیسری رکعت میں سورۂ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھے۔ اور (وقت ہو تو) سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (بھی) پڑھے۔3تہجد اور وتر کی رکعتوں کی تعداد فائدہ: حدیث شریف میں آتا ہے کہ1 ۱۔ رسول اللہﷺ وتر کی تین رکعتوںمیں مذکورہ بالا سورتیں پڑھاکرتے تھے۔2 ۲۔ آپ (نماز تہجد کی آخری) دو رکعتوں اور وتر کے درمیان (اتنی بلند آواز سے) اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ کے ذریعہ فصل (جدا) فرمایا کرتے تھے جو سنی جائے۔3 ۳۔ یا(یہ بلند آواز سے) ’’سلام‘‘ صرف آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔4 ۴۔ (کبھی تہجد کی دس رکعتوں کو) ایک رکعت سے ہی وتر بنادیتے تھے(جس میں آٹھ رکعت تہجد کی اور تین رکعت وتر ہوتے تھے)۔