حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میدانِ عرفات میں ۱۔ (نویں تاریخ کو) جب میدان عرفات میں جاکر ٹھہرے تو (کثرت سے) تلبیہ پڑھے۔1 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ عرفات میں تلبیہ پڑھنا سنت (مؤکدہ) ہے۔ ۲۔ عرفات میں تلبیہ کہنے کے بعدکہے: اِنَّمَا الْخَیْرُ خَیْرُ الْاٰخِرَۃِ۔2 اس کے سوا نہیں کہ خیر و خوبی تو بس آخرت ہی کی خیر و خوبی ہے۔عرفات میں قیام ۱۔ جب (ظہر کے وقت ہی ظہر کے ساتھ ملاکر) عصر کی نما زپڑھ چکے تو عرفات میں ٹھہرے (قیام کرے) اور ہاتھ اٹھا کر یہ کلمات کہے: اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ بِالْھُدٰی وَنَقِّنِیْ بِالتَّقْوٰی وَاغْفِرْ لِیْ فِیْ الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی۔3 اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ ہی کی سب تعریف ہے، اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کے لیے ہی سب تعریف ہے، اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ ہی کی سب تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اسی کا تمام ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے۔ اے اللہ! تو اپنی ہدایت سے مجھے ہدایت دے دے اور پرہیزگاری سے مجھے پاک و صاف کردے اور دنیا و آخرت میںمیری مغفرت کردے۔