حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۰۔ یا سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ۔3 میں خدائے بزرگ و برتر سے دعا کرتا ہوں، جو عرش عظیم کا مالک ہے کہ وہ تجھے ۔ِشفا دے دے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے بھی کسی ایسے مریض کی عیات کی جس کی موت نہ آئی ہو اور یہ (مذکورہ بالا) دعا کی تو اللہ تعالیٰ اس مریض کو اس مرض سے ضرور ۔ِشفا دے دیں گے۔4 ۱۱۔ یا یہ دعاکرے: یَا حَلِیْمُ یَا کَرِیْمُ اشْفِ فُلَانًا۔5 اے بردبار! اے کرم کرنے والے! تو فلاں شخص کو ۔ِشفا دے دے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص حضرت علی ؓ کے پاس آیا اور کہا کہ فلاں شخص بیمار ہے، آپ نے فرمایا: کیا تمہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اچھا ہوجائے؟ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو فرمایا: تم یہ (مذکورہ بالا) دعا کرو، وہ اچھا ہوجائے گا۔1خود بیمار آدمی کے لیے بیماری کی حالت میں دعا ۱۔ بیمار آدمی بیماری کی حالت میں چالیس مرتبہ یہ آیت کریمہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظلم کرنے والوںمیں سے ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس مسلمان نے اپنی بیماری کی حالت میں چالیس مرتبہ مذکورہ بالا آیت کریمہ پڑھ لی تو اگر اس بیماری میں وفات پاگیا تو چالیس شہیدوں کا اجر پائے گا اور اگر تندرست ہوگیا تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔2