حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تیر اہی ہے اور سلطنت بھی تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔ ۳۔ کبھی اس طرح کہے: لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ، وَالْخَیْرُ بِیَدَیْکََ۔لَبَّیْکَ وَالرَّغْبَائُ اِلَیْکَ وَالْعَمَلُ۔ لَبَّیْکَ۔1 حاضر ہوں میں حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری کے لیے تیار ہوں، اور ہر خیر و خوبی تیرے ہی ہاتھ میںہے۔ میں حاضر ہوں اور تیری ہی جانب (میری) رغبت ہے اور (میرا) عمل بھی (تیرے ہی لیے ہے)، میں حاضرہوں۔ ۴۔ کبھی اس طرح بھی کہے: لَبَّیْکَ اِلٰـہَ الْحَقِّ لَبَّیْکَ۔2 حاضر ہوں میں اے معبود برحق حاضر ہوں۔تلبیہ کے بعد کی دعا ۵۔ جب تلبیہ پڑھ چکے تو یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ غُفْرَانَکَ وَرِضْوَانَکَ۔ اَللّٰھُمَّ اَعْتِقْنِیْ مِنَ النَّارِ۔3 اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری مغفرت کا اور تیری رضا کا۔ اے اللہ! تو مجھے جہنم کی آگ سے آزاد کردے۔طواف کرنے کے وقت کی دعائیں