حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ کم از کم ایک مرتبہ دن میں اور ایک مرتبہ رات میں توبہ ضرور کرلیا کرے۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ رات میں اپنا (رحمت کا) ہاتھ بڑھاتے ہیں، تاکہ دن کا گنہگار (دن کے گناہوں سے) توبہ کرلے اور دن میں رحمت کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، تاکہ رات کا گنہگار (رات کے گناہوں سے) توبہ کرلے (یہ سلسلہ برابر جاری رہے گا)، یہاں تک کہ سورج مغرب سے نکلے (اور قیامت آئے)۔3 فائدہ ۲:اسی طرح ایک اور شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یارسول اللہ! ہم میں سے کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے (تو کیا ہوتاہے؟) حضورﷺ نے فرمایا: (اس کے نامۂ اعمال میں) لکھ دیا جاتاہے۔اس شخص نے عرض کیا: پھر وہ اس گناہ سے توبہ و استغفارکرلیتاہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی توبہ قبول کرلی جاتی ہے اور بخش دیا جاتاہے۔ اس شخص نے عرض کیا: وہ دوبارہ وہی گناہ کرلیتا ہے؟ آپ نے فرمایا: پھر اس کی توبہ قبول ہوجاتی ہے اور مغفرت کردی جاتی ہے اور (یاد رکھو) اللہ (توبہ اور مغفرت سے) نہیں تھکتا، تم ہی تھک جائو تو تھک جائو۔1قحط سالی کے وقت کی دعا اور نمازِ استسقا ۱۔ جب بارش نہ ہو اور قحط پڑجائے تو لوگوں کو دوزانو بیٹھ کر کہنا چاہیے: یَا رَبِّ، یَا رَبِّ، اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا، اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا، اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا، اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا، اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا، اَللّٰھُمَّ اَغْثِنَا۔2 اے پروردگار! (رحم کر) اے پروردگار! اے اللہ! تو ہمیں سیراب کردے، اے اللہ! تو ہمیں سیراب کردے، اے اللہ! تو ہمیں سیراب کردے، اے اللہ! مینہ برسادے، اے اللہ! مینہ برسادے، اے اللہ مینہ برسادے۔ ۲۔ اگر امام ہو تو (صبح سویرے لوگوںکو ساتھ لے کر بستی سے) باہر نکلے اور جب سورج کا کنارہ نمودار ہو تو منبر پر بیٹھے اور تکبیر کہے اور اللہ تعالیٰ عزوجل کی حمد و ثنا کرے۔ اس کے بعد یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ الْغَنِیُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَائُ، اَنْزِلْ عَلَیْنَا الْغَیْثَ، وَاجْعَلْ مَا اَنْزَلْتَ عَلَیْنَا قُوَّۃً وَّبَلَاغًا اِلٰی حِیْنٍ۔3