حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ۔5 اے اللہ رحمت نازل فرما محمدﷺ پر اور آل محمدﷺ پر۔ ۷۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے۔ اور اندر پہنچ جانے کے بعد کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔1 سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔مسجد کے آداب کا بیان ۱۔ مسجد میں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت تحیۃ المسجد2 پڑھے،3 اس کے بعد بیٹھے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر کسی شخص کو مسجد میں اپنی گمشدہ چیز کو لوگوںسے دریافت کرتا اور تلاش کرتا دیکھے تو کہے: لَا رَدَّھَا اللّٰہُ عَلَیْکَ۔4 خدا تجھے وہ واپس کرے ہی نہیں (خدا کرے تجھے ملے ہی نہیں)۔ اسکے بعد اسے سمجھادے کہ مسجدیں اس (قسم کے دنیوی کاموں) کے لیے نہیں بنیں۔ 5 ۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ اگرکسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتا ہوا دیکھے تو کہے: لَا اَرْبَحَ اللّٰہُ تِجَارَتَکَ۔6