حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورتیں (پڑھنے کے لیے) بتلائیں اور میں نے ان کو پڑھنا شروع کیا تو میں پورے سفر میں واپسی تک اپنے ساتھیوں میں سب سے زیادہ خوشحال اور توشۂ سفر میں فارغ البال رہنے لگا۔1 ۱۰۔ سفر کی تنہائی کے وقت اللہ کی طرف دھیان لگائے رہے اور زیادہ سے زیادہ ذکر۔ُ اللہ میں مصروف رہے اور برے خیالات کو پاس نہ آنے دے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو بھی مسافر اپنے سفر میں تنہائی کے وقت اللہ کے دھیان اور اس کے ذکر میں مصروف رہتا ہے، اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ اس کے ہم سفر فرمادیتے ہیں اور جو شعر و شاعری وغیرہ لغویات میں مصروف رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے پیچھے ایک شیطان لگادیتے ہیں۔2سفرِ حج کی دعائیں 3 ۱۔ اگر حج کا سفر ہو تو جب بیدا (یا کسی بھی احرام باندھنے کے مقام) پر سواری ٹھہرے (اور پہنچے) تو یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔4 سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ پاک ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔تلبیہ ۲۔ اور جب احرام باندھے تو اس طرح تلبیہ کہے: لَبَّیْکَ، اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیْکَ لَکَ۔5 حاضر ہوں اے اللہ حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، میں حاضر ہوں۔ بے شک تمام تر تعریف اور انعام (و احسان)