حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رَّبِّھِمْ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَO 1 (اے مسلمانو!) تم کہہ دو ہم تو اللہ ہی پرایمان لے آئے اور اس (کتاب قرآن) پر جو ہمارے لیے اتارا گیا اور ان (صحیفوں)پر جو ابراہیم پر، اسمٰعیل پر، اسحق پر، یعقوب پر اور اولاد یعقوب ؑ پر اتارے گئے اور اس (کتاب تورات) پر جو موسیٰ ؑ پر اور اس(کتاب انجیل) پر جو عیسیٰ ؑ پر اتاری گئی اور جو دوسرے انبیا ؑ کو ان کے رب کی جانب سے (شریعتیں) دی گئیں (سب پر ایمان لے آئے)، ہم ان نبیوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے، اور ہم تو اسی (ایک اللہ) کے فرماں بردار ہیں (جس نے ان تمام نبیوں کوپیغمبر بناکر بھیجا)۔ اور دوسری رکعت میں[یہ پڑھے]:: قُلْ یٰٓـاَھْلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآئٍ م بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰہَ وَلَا نُشْرِکَ بِہٖ شَیْئًا وَّلَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْھَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَO 2 (اے پیغمبر!) تم کہہ دو: اے اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) آئو ایسی بات کو ہم تم اختیارکرلیں جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں (مانی ہوئی) ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں، اور اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور اللہ کے سوا ہم میں سے کوئی کسی کو اپنا رب نہ بنائے، پھر اگر وہ اس سے انحراف [روگردانی] کریں تو تم ان سے کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم تو مسلمان (اللہ کے فرماں بردار) ہیں۔ اور فجر کی سنتوں سے فارغ ہوکر وہیں بیٹھے بیٹھے تین مرتبہ پڑھے: اللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ وَمُحَمَّدِ ِنالنَّبِیِّ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ۔1 اے اللہ! جبرائیل، میکائیل، اسرائیل اور محمد نبی ؑ کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ لیتا ہوں (تو مجھے بچادے)۔ پھر (اگر وقت ہو تو) اسی جگہ داہنی کروٹ پر قبلہ رو (ذرا دیر کے لیے) لیٹ جائے (تاکہ تھکن دور ہوجائے اور فجر کی نماز پورے نشاط [چستی] کے ساتھ پڑھ سکے)۔2فجر کی نماز کے لیے گھرسے نکلنے کا بیان ۱۔ پھر جب (فجر کی نماز کے لیے) گھر سے باہر نکلے تو یہ کہے: