حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرے۔ تین جمعے یا پانچ یا سات جمعے اس پر عمل کرے۔ اللہ کے حکم سے یہ دعا ضرور قبول ہوگی۔ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ اَبَدًا مَّا اَبْقَیْتَنِیْ، وَارْحَمْنِیْ اَنْ اَتَکَلَّفَ مَا لَا یَعْنِیْنِیْ، وَارْزُقْنِیْ حُسْنَ النَّظْرِ فِیْمَا یُرْضِیْکَ عَنِّیْ۔ اللّٰھُمَّ بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ وَالْعِزَّۃِ الَّتِیْ لَا تُرَامُ، اَسْئَلُکَ یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمٰنُ بِجَلَالِکَ وَنُوْرِ وَجْھِکَ اَنْ تُلْزِمَ قَلْبِیْ حِفْظَ کِتَابِکَ کَمَا عَلَّمْتَنِیْ، وَارْزُقْنِیْ اَنْ اَتْلُوَہٗ عَلَی النَّحْوِ الَّذِیْ یُرْضِیْکَ عَنِّیْ۔ اللّٰھُمَّ بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ وَالْعِزَّۃِ الَّتِیْ لَا تُرَامُ، اَسْئَلُکَ یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمٰنُ بِجَلَالِکَ وَنُوْرِ وَجْھِکَ اَنْ تُنَوِّرَ بِکِتَابِکَ بَصَرِیْ، وَاَنْ تُطْلِقَ بِہٖ لِسَانِیْ، وَاَنْ تُفَرِّجَ بِہٖ عَنْ قَلْبِیْ، وَاَنْ تَشْرَحَ بِہٖ صَدْرِیْ، وَاَنْ تَغْسِلَ بِہٖ بَدَنِیْ، فَاِنَّہٗ لَا یُعِیْنُنِیْ عَلَی الْحَقِّ غَیْرُکَ، وَلَا یُؤْتِیْہِ اِلَّا اَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ اے للہ! جب تک تو مجھے زندہ رکھے، ہمیشہ معصیتوں [گناہوں] کے ترک کرنے کی توفیق دے کر مجھ پر رحم فرما، اور بیکار باتوںمیں پڑنے سے بچنے کی بھی توفیق دے کر رحم فرما، اور جو امور تجھ کو مجھ سے راضی کریں، ان میں اچھی بصیرت نصیب فرما۔ اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے ایجاد کرنے والے، عظمت و جلا ل اور ایسی عزت کے مالک، جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اے اللہ، اے رحمن! تیری عظمت اور تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کر کہ جس طرح تو نے مجھے اپنی کتاب کا علم دیا ہے، اسی طرح میرے دل کو اپنی کتاب کے حفظ کرنے کا پابند بھی بنادے اور مجھے اس کتاب کو اس طریق پر تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمادے، جو تجھے مجھ سے راضی کرے۔ اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے ایجاد کرنے والے، عظمت و جلال اور اس عزت کے مالک، جس کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ! اے رحمن! تیری عظمت اور تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کر کہ تو اپنی کتاب کے نور سے میری نگاہ کو روشن کردے اور اس کو میری زبان پر جاری کردے اور میرے دل کی گھٹن [تنگی] کو اس سے دور کردے اور میرے سینے کو اس سے کھول دے، اور میرے بدن کو اس (کے نور) سے دھو ڈال (پاک کردے)، اس لیے کہ تیرے سوا اور کوئی حق (تک پہنچنے) پر میری مدد نہیں کرسکتا اور تو ہی مجھے حق عطا فرماسکتا ہے، اور تمام تر طاقت و قوت اللہ بزرگ و برتر کی (مدد سے) ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے نبی برحق بناکر بھیجا ہے کہ یہ (مذکورہ بالا طریق پرکی ہوئی) دعا کبھی کسی مومن کی خالی نہیں جاتی۔1توبہ کا طریقہ اور دعا ۱۔ جب بھی کوئی خطا سرزد ہوجائے یا گناہ کر بیٹھے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنا چاہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو اور دونوں ہاتھ اللہ عزوجل کی طرف اٹھا کر کہے: