حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دعا مانگی اور مغفرت طلب کی۔ پھر کھڑے ہوئے، یہاں تک کہ جب اس جگہ پہنچے جو کعبہ کے پچھلے حصہ کے سامنے ہے تو اپنا چہرئہ انور اور رخسار مبارک اس پر رکھا اور اللہ کی حمد و ثنا کی، دعا مانگی اور مغفرت طلب کی۔ پھر کعبہ کے ہر ہر گوشہ اور ہر کونہ کے پاس گئے اور اس کی طرف رخ کرکے تکبیر، تہلیل، تسبیح اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی اور دعامانگی اور مغفرت طلب کی۔ پھر باہر نکل آئے اور کعبہ کے دروازے کے سامنے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز پڑھی۔ پھر واپس تشریف لے آئے۔4آبِ زم زم پینے کے وقت ۱۔ اور جب (طواف کی دو رکعتوں سے فارغ ہوکر چاہِ زمزم [زم زم کا کنواں]پر آئے اور)آبِ زمزم پئے تو کعبہ کی طرف رخ کرکے اور بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ کر تین سانس میں خوب پیٹ بھر کر آبِ زمزم پئے اور جب پی چکے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: رسول اللہﷺ نے فرمایا:بے شک ہم مسلمانوں اور منافقوں کے درمیان نشانی (اور فرق) ہی یہ ہے کہ منافق لوگ آبِ زمزم پیٹ بھر کر نہیں پیتے (اور ہم خوب پیٹ بھر کر پیتے ہیں)۔1 دوسری حدیث میں آیا ہے: رسول اللہﷺ نے فرمایا: آبِ زمزم جس مقصد کے لیے پیا جائے، اسی مقصد کے لیے (مفید)ہوتا ہے۔ اگر تم اس کو (دکھ بیماری سے) ۔ِشفاکے لیے پیوگے تو اللہ تعالیٰ تم کو ۔ِشفا دے دیں گے، اور اگر تم (کسی دشمنی یا آفت و مصیبت سے) پناہ لینے کے لیے پیوگے تو اللہ تعالیٰ تم کو (اس سے) پناہ دے دیں گے، اور اگر تم اپنی پیاس بجھانے کے لیے پیوگے تو اللہ تمہاری پیاس بجھا دیں گے۔2