حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سجدئہ تلاوت کی دعا کا بیان ۱۔ سجدۂ تلاوت میں کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنے کے بعد بار بار یہ کلمات کہے: سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ فَتَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔3 میرے چہرہ نے اس (پروردگار) کے لیے سجدہ کیا ہے، جس نے اس کو پیدا کیا اور اس کی (بہترین انسانی) صورت بنائی اور محض اپنی طاقت و قوت سے اس کے کان اور آنکھیں کھولیں۔ پس بڑ اہی برکت والا ہے اللہ، وہ بہترین پیدا کرنے والا ہے۔ ۲۔ یا یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِیْ عِنْدَکَ بِھَا اَجْرًا وَّضَعْ عَنِّیْ بِھَا وِزْرًا وَّاجْعَلْھَا لِیْ عِنْدَکَ ذُخْرًا وَّتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ (عَلَیْہِ وَعَلٰی نَبِیِّنَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ)۔1 اے اللہ! تو (اس سجدہ کو قبول فرما اور) اس کا ثواب اپنے ہاں لکھ دے اور اس کے سبب سے تو (گناہوں کا) بوجھ مجھ سے دور کردے اور اس (سجدہ)کو تو میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنادے اور تو اس (سجدئہ تلاوت) کو میری جانب سے ایسے ہی قبول فرمالے جیسے تو نے اپنے بندے دائود سے قبول فرمایا ہے (ان پر اور ہمارے نبی پر درود و سلام ہو)۔ جو بھی سجدہ کرے نماز میں یا نماز کے باہر تو اس میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد تین مرتبہ یہ دعامانگے: یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ۔ اے میرے پروردگار تو میری مغفرت فرما۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص اپنی پیشانی سجدہ میں رکھ کر یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ کہتا ہے سر اٹھانے سے پہلے اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔2