حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۶۔ یا یہ جواب دے: یَغْفِرُ اللّٰہُ لِیْ وَلَکُمْ۔ یا یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ۔3 اللہ میری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔ یا اللہ ہماری اور تمہاری مغفر ت فرمائے۔ ۷۔ یا جواب میں یہ کہے: یَرْحَمُنَا اللّٰہُ وَاِیَّاکُمْ وَیَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ۔ اللہ رحم فرمائے ہم پر اور تم پر اور ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔ ۸۔ اگر چھینکنے والا کتابی (یا کوئی غیرمسلم) ہو تو جواب میں یہ کہے: یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔4 اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کردے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص ہر چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ کہا کرے گا، اس کی داڑھ اور کان میں کبھی درد نہ ہوگا۔کان جھنجھنانے [بجنے] کے وقت کی دعا ۱۔ اور جب کان جھنجھنانے لگے تو نبی کریمﷺ کو یاد کرے اور درود شریف پڑھے اور یہ کہے: ذَکَرَ اللّٰہُ بِخَیْرٍ مَّنْ ذَکَرَنِیْ۔1 جس شخص نے مجھے یادکیا، اللہ اس کو بھی بھلائی کے ساتھ یاد کرے۔