حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌO اَللّٰہُ الصَّمَدُO لَمْ یَلِدْ۵لا وَلَمْ یُوْلَدْO وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌO (اے نبی) تو کہہ دے وہ اللہ ایک ہے، (وہ) اللہ بے نیاز ہے۔ نہ وہ کسی کا باپ ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے، نہ ہی کوئی اس کے جوڑ کا ہے۔ فائدہ: صحیح بخاری شریف میں روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی رات میں ایک تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: یہ تو بڑی مشکل ہے یا رسول اللہ۔ حضورﷺ نے فرمایا: قُلْ ھُوَ اللّٰہُ ثلث قرآن ہے (تم قُلْ ھُوَ اللّٰہُ نہیں پڑھ سکتے؟) 2 ۳۔ قرآنِ کریم کی کوئی سی سو آیتیں رات میںکسی وقت پڑھ لیا کرے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جس شخص نے رات میں سوآیتیں پڑھ لیں، وہ اللہ کے ہاں (خدا کی یاد سے) غافلوں میں نہ لکھا جائے گا۔ 1 ۴۔ مذکورہ ذیل دس آیتیں2 رات میں کسی بھی وقت پڑھ لینی چاہئیں۔ فائدہ: ۱۔ پہلی چار [پانچ]آیتیں سورۂ بقرہ کی، ۲۔آیت الکرسی، ۳۔ آیت الکرسی کے بعد کی دو آیتیں، ۴۔ سورہ بقرہ کی آخری تین آیتیں۔ ۵۔ سورہ یٰسین روزانہ رات میں پڑھا کرے۔1دن اور رات دونوں کی دعائیں ۱۔ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ ووَعْدِکَ مَا اسْتطعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ بِذَمنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔1 الٰہی! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تونے ہی مجھے پیداکیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں اور میں تیرے عہد (و پیمان) اور تیرے وعدہ پر اپنی استطاعت کے بقدر قائم ہوں، میں تجھ سے اپنے کیے (کاموں) کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ تیری جو نعمتیں مجھ پر ہیں،