حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جان ہے کہ یہ سورۂ اخلاص ایک تہائی قران کے برابر ہے۔3 ۶۔ ایک اور حدیث میں آہا ہے کہ جو شخص سونے کے ارادہ سے بستر پر لیٹے اور پھر دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} پڑھ لیا کرے تو قیامت کے دن پروردگار (عالم) فرمائے گا: اے میرے بندے! تو اپنی دائیں جانب کی جنت میں چلاجا۔4سورۂ فلق اور سورۂ ناس کی فضیلت سورۂ فلق {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور سورۂ ناس {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} کثرت سے پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے: رسول اللہﷺ نے حضرت عقبہ بن عامرؓ سے فرمایا: کیا میں تمہیں دو بہتر ین پڑھی جانے والی سورتیں(سورۂ فلق اور سورۂ ناس) نہ بتلاؤں ؟ اسی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ان دونوں سورتوں کو پڑھا کرو کہ ان جیسی اور سورتیں تم ہر گز نہ پڑھو گے (کیونکہ اس مضمونِ تعو ذ کی اور ان جیسی جامع اور کامل اور کوئی سورت قرآن میں ہے ہی نہیں)۔ 5 ۲۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ جن۔ّ اور انسان کی نظر بد سے (مختلف الفاظ میں) پناہ مانگا کرتے تھے یہاں تک کہ یہ دو سورتیں معوذتین آپ پر نازل ہو گئیں تو آپ نے انہی دونوں کو اختیار کرلیا اور ان کے سوا (تمام الفاظِ تعوُّذ) چھوڑ دیئے۔1 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ نہ کسی سوال کرنے والے نے ان جیسی سورتوں کے ساتھ سوال کیا اور نہ کسی پناہ مانگنے والے نے ان جیسی سورتوں کے ساتھ پناہ مانگی، دوسری روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ ان دونوں سورتوں کو پڑھا کرو، جب بھی تم سوؤ اور جب بھی تم (سو کر) اٹھو۔2