حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
[اسی وقت] دے دیتے ہیں، یا اُس کے واسطے (دنیا و آخرت میں) اُس کو ذخیرہ کردیتے ہیں۔فصلِ دوم :اللہ کے ذکر کی فضیلت کا بیان ۱۔ حدیث قدسی1 میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میں اپنے بندہ کے ۔ُگمان کے ساتھ ہوں، جیسا وہ میرے متعلق گمان رکھتاہے2 میںویسا ہوتا ہوں اور میں اُس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکر کرتا ہے۔ چنانچہ اگر وہ اپنے دل میں (تنہائی میں) میرا ذکر کرتاہے تو میں بھی اپنی تنہائی میں اُسے یاد کرتا ہوں اور اگر وہ کسی مجمع [مجلس] میں میرا ذکر کرتا ہے، تو میں بھی اُس کے مجمع سے بہتر مجمع میں (فرشتوں کے مجمع میں) اُس کا ذکر کرتا ہوں۔3 ۲۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتائوں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر ہے اور تمہارے مالک (پروردگار) کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہارے درجات کو سب سے زیادہ بلند کرنے والا ہے اور سونے چاندی کے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے سے بھی بہتر ہے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن سے (میدانِ جہاد میں)مقابلہ کرو اور پھر تم اُن کی گردنیں کاٹو اور وہ تمہاری گردنیں کاٹیں؟ (صحابہ نے عرض کیا) کیوں نہیں یارسول اللہ! ضرور بتلایئے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: (وہ عمل) اللہ کا ذکر4 ہے۔5 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی صدقہ (عملِ خیر) اللہ کے ذکر سے افضل نہیں ہے۔1