حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ تیری تجارت میں منافع نہ دے۔نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے نکلنے کے وقت کی دعائوں کا بیان ۱۔ جب نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے باہر نکلنے لگے تو رسول اللہﷺ پر درود بھیجے اورکہے: اَللّٰھُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔1 اے اللہ! تو مجھے مردود شیطان سے بچا۔ ۲۔ اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔2 اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل (انعام) طلب کرتا ہوں۔ ۳۔ یا یہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ۔3 اللہ کے نام کے ساتھ (نکلتا ہوں) اللہ کے رسول پر سلام ہو۔ ۴۔ اور یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ۔4 اے اللہ! تو محمدﷺ پر اورآل محمدﷺ پر رحمت فرما۔ ۵۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ۔5 اے اللہ! تو میرے گناہ بخش دے اور اپنے فضل کے دروازے میرے لیے کھول دے۔