حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! تو ہمیں اس (مہینہ) کی خیر و برکت، مدد و نصرت، فتح و ظفر اور اس مہینہ کا نور عطا فرما اور اس (مہینہ) کے اور اس کے بعد کے شرسے ہم پناہ مانگتے ہیں۔چاند کی طرف دیکھنے کے وقت کی دعا اور جب چاندکی طرف دیکھے تو یہ کہے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ ہٰذَا الْغَاسِقِ۔1 میں پناہ مانگتا ہوں اس ڈوبنے والے (چاند) کے شر سے۔شبِ قدر دیکھنے کے وقت اور جب شبِ قدر دیکھنا نصیب ہو تو یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّیْ۔2 اے اللہ! بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند بھی کرتا ہے۔ پس تو مجھے بھی معاف فرمادے۔آئینہ دیکھنے کے وقت ۱۔ جب آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھے تو یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ۔