حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۸۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔3 اے اللہ! تو میرے دین کی اصلاح فرمادے اور میرے گھر میں وسعت فرمادے اور میرے رزق میں برکت دے۔ ۲۹۔ اور آخر میں یہ پڑھے: سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ، وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسِلِیْنَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔4 (اے مخاطب) تیرا رب، عزت و عظمت کا مالک رب، ان تمام (نازیبا) باتوں سے پاک اور مبرا [پاک] ہے، جو لوگ اس کی شان میں بیان کرتے ہیں، اور (درود و) سلام ہو تمام رسولوں پر، اور تمام تر تعریفیں تمام جہان کے پروردگا رکے لیے (مخصوص) ہیں۔ ۳۰۔ جب نماز سے فار غ ہو تو سیدھا ہاتھ سر پر پھیر کر یہ دعاپڑھے:1 بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۔ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ۔2 اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جس کے سوا اور کوئی لائقِ عبادت نہیں، وہ بڑا مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے۔ اے اللہ توہر غم اور پریشانی کو مجھ سے دور فرمادے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ جب بھی نماز پڑھتے اور فارغ ہوتے تو دایاں ہاتھ سر مبارک پر پھیر کر مذکورہ بالا دعا پڑھا کرتے تھے۔خاص صبح کی نماز کے بعد پڑھنے کی دعائیں ۱۔ صبح کی نماز کے بعد (جس طرح نماز میں بیٹھتے ہیں اسی طرح) دو زانو بیٹھے ہوئے بات کرنے سے پہلے دس دس مرتبہ یا سو مرتبہ یہ کلمہ توحید پڑھے: