حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہے، کوئی اس کا شریک نہیں، اُسی کا (سارا) ملک ہے اور اُسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ فائدہ: بعض حدیثوں میں سو مرتبہ صبح، سو مرتبہ شام بھی آیا ہے۔ اگر زیادہ فرصت نہ ہو تو دس دس مرتبہ، ورنہ سو مرتبہ روزانہ صبح و شام ضرور پڑھا کرے، بڑا ثواب ہے۔ ۲۸۔ صبح و شام کم از کم سو مرتبہ یہ تسبیح ضرورپڑھنی چاہیے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ۔ پاک ہے بزرگ و برتر اللہ اور اُسی کے لیے حمد و ثنا ہے۔ فائدہ: صحیح بخاری کی حدیث میں آیا ہے: دو کلمے ہیں جو رحمن کو بہت پسند ہیں، زبان پر بہت ہلکے ہیں(اعمال کی) ترازو میں بہت بھاری ہیں، وہ یہ ہیں:سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔1 اسی لیے صبح شام زیادہ سے زیادہ تعدادمیں پڑھنا چاہیے۔ ۲۹۔ یادس مرتبہ درود شریف پڑھ کر سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، سو مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، سو مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ، سو مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ روزانہ صبح و شام پڑھا کرے۔ادائے قرض اور فکر و غم دور ہونے کی دعا ۳۰۔ اگر کوئی قرض یا کسی اور دنیوی فکر و پریشانی میں گرفتار ہو توصبح شام یہ دعا پڑھا کرے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِوَالْکَسْلِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ۔2 اے اللہ! میں تیری ہی پناہ لیتا ہوں ہر فکر و غم سے اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں عاجزی اور کاہلی سے اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں بزدلی اور بخل سے