حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ بچہ (کو نظر بد اور ہر طرح کی آفت و بلا، دکھ بیماری سے محفوظ رکھنے) کے لیے یہ تعویذ لکھ کر گلے میں ڈال دے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطٰنٍ وَّھَامَّۃٍ، وَّمِنْ شَرِّکُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ۔5 میں اللہ تعالیٰ کے کلماتِ تامہ کی پناہ لیتا ہوں ہر شیطان اورزہریلی بلا کے شہر سے، اور ہر لگنے والی نظر بد کے شر سے۔بچہ کو سب سے پہلے کیا سکھلائے ؟ ۱۔ جب بچہ بولنا شروع کرے تو اسکو سب سے پہلے کلمہ توحید لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ سکھلائے۔ ۲۔ ا س کے بعدیہ آیت یاد کرائے: وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا۔1 اور کہہ دو سب تعریف اللہ ( جل جلالہ ) کے لیے ہے، جس نے نہ (کسی کو اپنا) بیٹا بنایا، نہ ہی (دونوں جہاں کی) سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے،اور نہ ہی وہ کمزور ہے کہ اس کا کوئی مددگار ہو، اور اس کی خوب خوب بڑائی بیان کیا کرو۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ عبدالمطلب کے (یعنی آپ کے) قبیلہ کا کوئی بچہ بھی بولنا شروع کرتا تو آپ اس کو مذکورہ بالا آیت کریمہ یاد کراتے۔2بچہ کو نماز پڑھوا نے، علیحدہ سلانے اور شادی کرنے کی عمر اور ہدایات ۱۔ سات برس کی عمر میں بچہ سے نماز پڑھوائے اور نماز (نہ پڑھنے) پر سزا دے، اور نو برس کی عمر میں اس کا بستر