حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(میدان جہاد میں دشمنوں سے) جنگ کرتا ہوں۔کھانے کی دعوت خصوصاً دعوت ولیمہ کے وقت کی دعا اور آداب ۱۔ جب کسی کے ہاں کھانے پینے کی دعوت، خاص کردعوتِ ولیمہ ہو تو ضرور جائے(اگر کوئی خاص بات مانع نہ ہو تو کھانے میں بھی شرکت کرے) اور اگر روزہ ہو تو معذرت کردے (اور گھر کے کسی گوشہ میں دو رکعت) نماز پڑھے اور صاحب خانہ کے لیے برکت کی دعا کرے اور کہے: بَارَکَ اللّٰہُ لَکُمْ (اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائیں)۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیاہے کہ ۱۔ جب کوئی بھی مسلمان بھائی کھانے کی دعوت کرے، اگر کوئی دینی مضرت [نقصان] نہ ہو، تو اس کو قبول کرے۔1 ۲۔ خاص کر ولیمہ کی دعوت کو ضرور قبول کرنا چاہیے۔ ۳۔ اگر روزہ (یا اور کوئی مجبوری) ہو تو دو رکعت نماز پڑھے اور صاحب خانہ کے لیے برکت کی دعاکرے۔2روزہ افطار کرنے کے وقت کی دعائیں ۱۔ جب روزہ کھولے تو یہ دعا کرے: ذَھَبَ الظَّمَاُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ اِنْ شَائَ اللّٰہُ۔3 پیاس جاتی رہی، اور رگیں تر (سیراب) ہوگئیں اور اِن شاء اللہ (روزہ کا) ثواب یقینی ہوگیا۔ ۲۔ اس کے بعد یہ دعامانگے: