حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص وضو کرتے وقت مذکورہ بالا دعا کرتا ہے اس کے لیے (مغفرت کا) ایک پرچہ لکھ کر اور پھر اس پر مہر لگا کر رکھ دیاجاتا ہے، قیامت کے دن تک اس کی مہر نہ توڑی جائے گی (اور وہ مغفرت کا حکم برقرار رہے گا)۔1نماز تہجد کے لیے اٹھنے اور نماز تہجد پڑھنے کے وقت کی دعائیں اور آداب جب رات کے آخری حصہ میں نماز تہجد کے لیے اٹھے تو یہ دعا پڑھے:2 ۱۔ ۱۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ، اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ مَلِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَائُکَ حَقٌّ وَّقَوْلُکَ حَقٌّ وَّالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَّالنَّارُ حَقٌّ وَّالنَّبِیُّوْنَ حَقٌّ وَّمُحَمَّدٌ حَقٌّ وَّالسَّاعَۃُ حَقٌّ۔ اللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَاِلَیْکَ حَاکَمْتُ۔ ۲۔ اَنْتَ رَبُّنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ فَاغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ۔ ۳۔ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ۔ ۴۔اَنْتَ اِلٰھِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔ ۵۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔1 ۱۔ اے اللہ! تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہے۔ اس لیے کہ تو ہی آسمانوں کو اور زمین کو اور ان کی تمام مخلوق کو قائم رکھنے اور سنبھالنے والا ہے اور تیرے ہی لیے (سب) حمد و ثنا ہے (اس لیے کہ) تو ہی آسمانوں کا اور زمین کا اور ان کی تمام مخلوق کا بادشاہ ہے اور تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہے۔ (اس لیے کہ) تو ہی آسمانوں کا، زمین کا اور ان کی تمام مخلوق کا نور ہے اور تیرے ہی لیے (سب) تعریف ہے، (اس لیے کہ) تو ہی برحق ہے اور تیرا وعدہ بھی حق ہے اور (قیامت کے دن) تجھ سے ملنا بھی برحق ہے اور جنت بھی برحق ہے، جہنم بھی برحق ہے اور تمام نبی بھی برحق ہیں اور محمد بھی برحق ہیں، قیامت بھی برحق ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی سامنے میں نے سرجھکایا ہے اور تجھ پر ہی میں ایمان لایا ہوں اور تیرے اوپر ہی میں نے بھروسہ کیا ہے اور تیرے ہی جانب میں نے رجوع کیا ہے اور تیری ہی مدد سے میں نے (منکروں سے) جھگڑا کیا ہے اور تیری ہی بارگاہ میں فریاد لایا ہوں۔ ۲۔تو ہی ہمارا رب ہے اور (مرنے کے بعد) تیرے ہی پاس ہمیں لوٹ کر آنا ہے۔ پس تو بخش دے جو کچھ (گناہ) میںنے (اب سے) پہلے کیے اور جو اس کے بعد کروں اور جو(گناہ) میں نے چھپا کر کیے اور جو علانیہ کیے۔ ۳۔ اور وہ گناہ جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ہی مقدم (آگے) کرنے والا ہے اور تو ہی مؤخر (پیچھے) کرنے والا ہے۔ ۴۔ تو