حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ یا یہ کلمات کہے: اَوْبًا اَوْبًا لِّرَبِّنَا تَوْبًا لَّا یُغَادِرُ عَلَیْنَا حَوْبًا۔3 ہم (سفرِ جہادسے) لوٹ رہے ہیں، لوٹ رہے ہیں، (اپنی خطائوں پر اپنے رب کے سامنے توبہ کر رہے ہیں۔ (خدا کرے) وہ کوئی بھی گناہ باقی نہ چھوڑے(سب بخش دے)۔کسی بھی غم، اضطراب اور پریشانی پیش آنے کے وقت کی دعا ۱۔ جو شخص کسی بھی رنج و غم، اضطراب و پریشانی میں گرفتارہو یا کوئی پریشان کن مشکل میں گرفتار ہوجائے، اس کو یہ پڑھنا چاہیے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،جو بہت ہی بزرگ اور بڑا ہی بردبار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں، جو عرش عظیم کا رب (مالک) ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے، اور عرش کریم کا مالک ہے۔ ۲۔ یا یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔2 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو بڑا بردبار، بہت کرم کرنے والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو عرشِ عظیم کا پروردگار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو آسمانوں کا پروردگارہے، زمین کا پروردگار ہے، بڑا کرم کرنے والا عرش کا مالک ہے۔ ۳۔ یا یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْعَظِیْمُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔3