حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرماتے ہیں: میرا مومن بندہ میرے نزدیک ہر خیر و خوبی (کے اعلیٰ مرتبہ) کا مستحق ہے (اس لیے کہ) میں اس کے دونوں پہلوئوں کے درمیان سے اس کی روح قبض کررہا ہوں اور وہ (اس جان کنی کے وقت بھی) میری تعریف کررہا ہے (لہٰذا جان کنی کے وقت مذکورہ بالا دعائیں پڑھنا اور خدا کی حمد و ثنا کرنا بہت بڑی سعادت ہے)۔2مرنے والے کو تلقین ۱۔ جو لوگ مرنے والے کے پاس ہوں، وہ اس کو لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کریں، یعنی خود کلمہ پڑھیں، تاکہ وہ بھی ان کو دیکھ کر کلمہ پڑھے۔3 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص کی زبان پر آخری بات لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ ہوگی، وہ جنت میں (ضرور) داخل ہوگا۔4میت کے پاس جو لوگ موجود ہوں وہ یہ دعاپڑھیں جو لوگ میت کے پاس ہوں، وہ اس کی آنکھیں بند کردیں اور یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانٍ وَّارْفَعْ دَرَجَتَہٗ فِی الْمَھْدِیِّیْنَ وَاخْلُفْہُ فِیْ عَقِبِہٖ فِی الْغَابِرِیْنَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہٗ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ وَافْسَحْ لَہٗ فِیْ قَبْرِہٖ وَنَوِّرْ لَہٗ فِیْہِ۔ اے اللہ! فلاں شخص (یہاں میت کا نام لے) کو بخش دے اور ہدایت یا فتہ (جنتی) لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما اور اس کے پس ما ندگان میں تو اس کا قائم مقام (کارساز) بن جا اور ہماری اور اس کی (سب کی) مغفرت فرمادے اے رب العالمین، اور اس کی قبر کو کشادہ کردے اور قبر میں اس کو نور عطا فرما(یعنی اس کی قبر کو روشن کردے)۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص میت کے پاس موجود ہو، وہ میت کی آنکھیں بند کردے اور اس