حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ۵:ایک اور حدیث میں ہے: جو شخص ان کلمات کو پڑھے گا، اس کے لیے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔4 فائدہ ۶:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں ان کلمات کے پڑھنے کو ہر چیز سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں جن پر سورج نکلتا ہے (یعنی تمام دنیا سے)۔5 فائدہ۷:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جنت کی مٹی نہایت عمدہ ہے اور پانی نہایت شیریں [میٹھا] وہ خالی ہوتی ہے اور اس کے پودے یہ ہی (چاروں) کلمات ہوتے ہیں،جو شخص جتنا زیادہ ذکر کرتا ہے اسی قدر اس کی جنت ہری بھری ہوتی ہیں۔6 فائدہ ۸:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ہر کلمہ کے عوض میں تمہارے لیے ایک درخت کا پودا لگا دیا جاتا ہے۔7 فائدہ ۹:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا: جہنم سے(بچاؤ کے لیے) سپر (ڈھال) سنبھال لو، یعنی ان (چاروں) کلمات کو پڑھا کرو کیونکہ یہ کلمات (پڑھنے والے کے) دائیں بائیںسے(ہر پہلو سے) اور آگے پیچھے سے (ہر طرف سے بچانے کے لیے) آئیں گے اور یہی باقی رہنے والی نیکیاں ہیں۔1 فائدہ ۱۰:ایک اور حدیث میں ہے کہ ہر تسبیح (سُبْحَانَ اللّٰہِ) صدقہ (مو جبِ ثواب) ہے اور ہر تحمید (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ) صدقہ (باعثِ ثواب) ہے اور ہر تہلیل (لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ) صدقہ(مو جبِ اجر و ثواب) ہے اور ہر تکبیر (اَللّٰہُ اَکْبَرُ) صدقہ(مو جبِ ثواب) ہے۔2صلوۃ التسبیح کا طریقہ اور ثواب ۱۷۔ یہی چار کلمات سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔ صلوٰۃ التسبیح میں(۳۰۰ مرتبہ) پڑھے جاتے ہیں۔ فائدہ: رسول اللہﷺ نے اپنے چچا حضرت حضرت عباس ؓ کو اس کا ثواب اور طریقہ اس طرح بیان فرمایا: اے عم بزرگوار! اے عباس! کیا میں آپ کو ایسے دس تحفے نہ عطا کروں، دس نعمتیں نہ دے دوں، دس عطیے نہ بخش دوں(یعنی) دس باتیں نہ بتلادوں کہ جب آپ ان پر عمل کرلیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے، پرا نے نئے، قصدا سہواً، جھوٹے بڑے، پوشیدہ اعلانیہ کیے ہوئے(سب) گناہ معاف فرمادیں۔