حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سورۂ طہٰ اور طواسین اور حوامیم مجھ کو حضرت موسیٰ ؑ کی الواح (آسمانی تختیوں) میں سے عطا کی گئی ہیں۔2سورۂ یٰسین کی فضیلت سورہ یٰسین (صبح شام) پڑھا کرے، خاص کر نزع کی حالت میں یا مرنے کے بعد میت کو پڑھ کر سنائے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سورہ یٰسین قرآنِ کریم کا دل ہے، جو شخص بھی اس کو محض اللہ اور آخر ت کے لیے پڑ ھا کرے گا، اس کی ضرور مغفرت کردی جائے گی۔ اور اس کو مرنے والوں پر (نزع کے وقت) پڑھا کرو۔3سورۂ فتح کی فضیلت سورۂ فتح بھی (ہفتہ میں کسی دن یا جمعہ کو) پڑھاکرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ سورۂ فتح مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے (یعنی تمام دنیا سے)۔4