حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت و برکت۔ ۲۔ اور جب کسی کے سلام کا جواب دے تو یہ کہے: وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اور تم پر بھی سلامتی ہو اور رحمت اللہ کی اور اس کی برکتیں۔ ۳۔ اور جب کسی اہل کتاب (یہودی و نصرانی یا کسی بھی غیر مسلم) کو سلام کرے تو یہ کہے: عَلَیْکَ یا عَلَیْکُمْ۔1 تجھ پر ہو (جو ہو) یا تم پر ہو (جو ہو)۔ ۴۔ اسی طرح اہل کتاب (یا غیر مسلم) کے سلام کا جواب دے تو یہ کہے: عَلَیْکَ یا عَلَیْکُمْ۔1 اور تجھ پر بھی ہو (جو ہو) یا تم پر بھی ہو (جو ہو)۔ ۵۔ اورجب کسی شخص کا سلام کسی دوسرے شخص کے ذریعہ پہنچے تو یہ کہے: عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ تم پر اور اس پر (دونوںپر) سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں۔چھینکنے کے وقت کی دعا اور چھینکنے والے کو دعا