حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ بقرہ کو ایسی دو آیتوں پر ختم کیا ہے جو مجھے اس خزانۂ خاص سے عطا کی ہیں جو عرشِ بر یں کے نیچے ہے، لہٰذا تم خود بھی انھیں سیکھو(اور یاد کرلو) اور اپنے (گھر کی) عورتوں بچوں کو بھی سکھلاؤ (اور یاد کراؤ)، اس لیے کہ وہ (سامان) رحمت ہیں اور (حاصلِ) قرآن ہیں اور دعا (عظیم) ہیں۔3سورۂ انعام کی فضیلت سورۂ انعام بھی پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب سورۂ انعام اتری تو آپ نے (بے ساختہ) سبحان اللہ کہا اور پھر فرمایاکہ بخدا اس سورت کو پہنچا نے اتنے فرشتے آئے ہیں کہ ان کے ہجوم سے آسمان کے کنارے ڈھک گئے۔ 4سورۂ کہف کی فضیلت ہر جمعہ کو رات میں یادن میں سورۂ کہف ضرور پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھ لیتا ہے، اسکے لیے اس جمعہ سے آنیوالے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتہ) ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔1