حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مختلف دعائیں یہ دعائیں بھی مسنون ہیں، ان میں سے جس قدر ہو سکیں اپنی حالت کے مناسب یا د کرلینی چاہئیں اور وقتاً فو قتاً خصو صاً نمازوں کے بعد اور ان اوقات میں جن کا ذکر دیباچہ میں آچکا ہے، ضرور پڑھنی چاہئیں اور اپنی ہر ضرورت اور حاجت اللہ سے ہی مانگنی چاہیے۔ ۱۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔1 اے اللہ! ہمارے پروردگار! تو ہمیں دنیا میں بھی اچھی نعمتیں عطا فرما اور آخرت میں بھی اچھی نعمتیں (عطا فرما) اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ ۲۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَاِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ۔2 اے اللہ تو معاف فرمادے میری خطاؤں کو، میری نادانیوں کو اور میری اپنے کام میں بے اعتدالیوں کو اور ان تمام باتوں کو جنھیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ ۳۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ جِدِّیْ وَھَزْلِیْ وَخَطَئِیْ وَعَمَدِیْ وَکُلُّ ذٰلِکَ عِنْدِیْ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ) اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَاَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔3 اے اللہ! تو میرے سچ مچ کیے ہوئے اور ہنسی لگی میں کیے ہوئے بے قصد وارادہ کیے ہوئے اور قصداًوعمداً کیے ہوئے تمام گناہوں کو معاف کردے اور یہ سب مجھ سے سر زد ہوئے ہیں۔ (ایک روایت میں یہ بھی ہے) تو ہی (اپنی رحمت کی توفیق میں جس کو چا ہے) آگے کرنے والا ہے اور تو ہی(جس کو چا ہے)