حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے لے مذ کور ہ بالا دعائے خیر کرے، فرشتے اس کی دعا پر ’’آمین‘‘ کہتے ہیں۔1میت کے اہل خانہ کے لیے دعا ۱۔ میت کا ہر گھر والا یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلَہٗ وَاَعْقِـبْـنِـیْ مِنْہُ عُقْـبًـی حَسَنَۃً۔2 اے اللہ! تو میرے اور اس کی مغفرت فرما اور مجھے اس کا اچھا بدلہ دے۔ ۲۔ اور میت کے لیے سورۂ ۔ٰیس پڑھی جائے۔3 ۳۔ اور جس پر(اس میت کی موت کی وجہ سے) مصیبت پڑی ہے،وہ یہ پڑھے: اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ۔ اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا۔4 بے شک ہم سب اللہ کے ہی ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، اے اللہ! میری اس مصیبت میں مجھے اجردے اور اس کے عوض مجھے بہتر بدل عطا فرما۔جس کا بچہ مر جائے اس کے لیے دعا ۱۔ جس کا بچہ مر جائے وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ کہے۔ فائدہ: حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ جب کسی (مسلمان) بندے کا بچہ مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہتے ہیں: تم نے میرے بندے کے بچہ کی روح قبض کرلی۔ فرشتے عرض کرتے ہیں: جی ہاں (پروردگار)۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: تم نے اس کے دل کا