حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عذاب سے بچایا۔ ۳۔ جب دن اچھی طرح چڑھ جائے (تقریباً دس اور گیارہ کے درمیان) تو چار رکعت نماز چاشت پڑھے۔ فائدہ: قَالَ اللّٰہُ تَبَاَرَکَ وَتَعَالٰی: یَا ابْنَ اٰدَمَ اِرْکَعْ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ اَوَّلَ النَّھَارِ اَکْفِکَ اٰخرَہٗ۔1 اللہ بزرگ و برتر فرماتا ہے:2 اے آدم کی اولاد! تو دن کے اوّل حصہ میں (میرے لیے) چار رکعتیں پڑھ لے،3 میں دن کے آخر حصہ تک تیرے لیے کفایت کروں گا (تیری ساری مشکلیں آسان کردوںگا)۔دن کی دعائیں دن میں جب بھی موقعہ ہو یا فرصت ملے، یہ دعائیں پڑھے۔ ۱۔ سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔4 اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیںہے، اسی کا ملک ہے اور اُسی کی تعریف ہے اور وہی ہر چیز پرقادر ہے۔ فائدہ: ایک روایت میں دوسو مرتبہ بھی آیا ہے۔ غرض جتنا وقت اور فرصت ملے اتنا پڑھے۔ افضل یہ ہے کہ اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھے۔ ۲۔ یا سو مرتبہ یہ تسبیح پڑھے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔1 پاک ہے اللہ اور حمد ہے اس کی۔