حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے سے خوش ہوتے ہیں، جو کچھ کھائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے اور پئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔کھانا کھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعائیں ۱۔ جب کھانا کھاچکے تو یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا۔3 اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بہت بہت اور پاکیزہ اور بابرکت شکر، نہ اس (کھانے) سے کفایت کی جاسکتی ہے، نہ اس کو خیرباد کہا جاسکتاہے، نہ اس سے بے نیاز ہوا جاسکتاہے۔ اے ہمارے پروردگار (تو اس شکر نعمت کو قبول فرمالے)۔ ۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانَا وَاَرْوَانَا غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مَکْفُوْرٍ۔4 شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے ہمیں کفایت کی (یعنی کافی کھانے کو دیا) اور سیراب کیا، نہ اس (کھانے) سے کفایت کی جاسکتی ہے (کہ ضرورت نہ رہے) نہ ناشکری کی جاسکتی ہے۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔1 شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔ ۴۔ یا یہ دعا پڑھے: