حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۲۔ جب کوئی بدشگونی کی ناگوار بات دیکھے تو یہ کہے: اَللّٰھُمَّ لَا یَاْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْھَبُ بِالسَّـیِّـئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ۔2 اے اللہ! تیرے سوا کوئی اچھائیوں کو نہیں لاسکتا، اور تیرے سوا کوئی برائیوں کو دورنہیں کرسکتا، اور کوئی طاقت و قوت تیری مدد کے بعد (میسر) نہیں۔نظرِ بد لگ جانے کے وقت کی دعا ۱۔ جس کو نظر بد لگ جائے، اس کو رسول اللہﷺ کے اس قولِ مبارک سے جھاڑے: بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ اَذْھِبْ حَرّھَا وَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا۔ اللہ کے نام پر! اے اللہ تو اس (نظر بد) کے گرم و سرد کو، اور دکھ درد کو دور کردے۔ ۲۔ اس کے بعد کہے: قُمْ بِاِذْنِ اللّٰہِ۔ اللہ کے حکم سے کھڑ ا ہوجا۔جانور کو نظرِ بد لگنے کے وقت کی دعا ۱۔ اگر کسی چوپائے کونظر بد لگی ہو تو اس کے دائیں نتھنے میں چارمرتبہ اور بائیں نتھنے میں تین مرتبہ یہ پڑھ کر پھونکے: لَا بَاْسَ، اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ، اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا یَکْشِفُ الضُّرَّ اِلَّا اَنْتَ۔