حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب کسی نے احسان کرنے والے کے احسان پر جزاک اللہ خیراً کہہ دیا تو اس کی تعریف (اور شکریہ) کا حق ادا کردیا۔1کسی کے اہل و مال کے ایثار [قربان کرنے] کے جواب کا طریقہ جب کوئی مسلمان بھائی اپنے اہل و مال کو پیش کرے تو اس کے جواب میں کہے: بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اَھْلِکَ وَمَالِکَ۔2 اللہ تمہارے اہل و عیال اور مال و منال میں برکت دے۔کسی قرضدار سے قرض وصول ہونے کے وقت کی دعا جب کسی (قرض دار) سے اپنا قرض پورا وصول کرلے تو اس کو یہ دعا دے: اَوْفَیْتَنِیْ اَوْفَی اللّٰہُ بِکَ یا وَفَی اللّٰہُ بِکَ یا اَوْفَاکَ اللّٰہُ۔ تم نے میرا پورا قرضہ ادا کردیا، اللہ تمہیں اس کا پورا اجر دے، یا اللہ تم سے اپنا وعدہ پوراکرے۔