حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
منیٰ میں قربانی کرنے کے وقت ۱۔ اور جب (منیٰ میں)قربانی کرے تو بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور جانور کے گلے پر پائوں رکھ کر چھری پھیرے اور یہ نیت کرے۔ اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ وَمِنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔5 اے اللہ! تو میری جانب سے اور محمدﷺ کی امت کی جانب سے قبول فرما۔ ۲۔ اور یہ دعا پڑھے اور پھر ذبح کرے: اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ۔ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔ بے شک میں نے اپنا منہ اس اللہ تعالیٰ کی جانب کردیا، جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے دینِ ابراہیمی پر سب سے منہ موڑ کر (قائم ہوں) اور میں مشرکوں میں سے ہرگز نہیں ہوں۔ بے شک میری تو نماز بھی، قربانی بھی اور جینا بھی، مرنا بھی اللہ رب العالمین کے لیے ہے، (میں گواہی دیتا ہوں) اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں تو (سرتاپا) فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ اے اللہ! یہ قربانی تیری ہی جانب سے ہے اور تیرے ہی لیے ہے۔ اللہ کے نام پر (ذبح کرتا ہوں) اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت فاطمہ زہرا ؓ سے فرمایا: اٹھو اپنی قربانی کے پاس جائو اور اس کو ذبح ہوتا دیکھو، اس لیے کہ اسکے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی جتنے گناہ تم نے کیے ہونگے، سب بخش دیئے جائینگے اور آیت کریمہ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ پڑھو۔ اس پر عمران بن حصین ؓ راوی حدیث نے عرض کیا: یارسول اللہ! کیا یہ ثواب آپ کے اور آپ کے اہل بیت کیلئے مخصوص ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: نہیں، بلکہ عام مسلمانوں کیلئے بھی یہی ثواب ہے۔1 ۴۔ اور اگر اونٹنی ہو تو (زمین پر لٹانے کے بجائے پائوں باندھ کر) کھڑا کرے۔ پھر کہے: اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ۔