حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آخرت کی) عافیت دے جن کو تو نے عافیت دی ہے اور جن لوگوں کا تو ولی (کارساز) بنا ہے، اُن (کے زمرہ) میں تو میرا بھی ولی (کارساز) بن جا اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے، اس میں برکت دے اور جو تو نے میرے لیے مقدر کیا ہے اُس کے شر سے مجھے بچا، اس لیے کہ بے شک تیرا حکم (سب پر) چلتا ہے اور تیرے اوپر کسی کا حکم نہیں چلتا، جس کا تو والی (مددگار) بن گیا، وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا اور جس کو تو نے (اپنا) دشمن قرار دے دیا، وہ کبھی عزت نہیں پاتا، تو ہی برکت والا ہے۔ اے ہمارے پروردگار اور تو ہی (سب سے) بلند و برتر ہے، ہم تجھ سے (اپنے گناہوں کی) مغفرت مانگتے ہیں اور تیرے سامنے توبہ کرتے ہیں، اور اللہ رحمت نازل فرمائے (ہمارے) نبیﷺ پر۔ ۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ۔ اللّٰہُمَّ الْعَـنِ الْکَفَرَۃَ الَّذِیْنَ یَصُـدُّوْنَ عَنْ سَبِـیْـلِکَ وَیُکَـذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَیُـقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَکَ۔ اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ بِہِمْ بَاْسَکَ الَّذِیْ لَا تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔1 اے اللہ! تو ہماری اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اور تمام مسلمان مردوںاور مسلمان عورتوں کی مغفرت فرمادے، اور ان کے دلوں میں باہمی الفت و محبت پیدا کردے، اور ان کے باہمی تعلقات درست فرمادے، اور اپنے اور ان کے دشمنوں پر ان کی مدد فرما۔ اے اللہ! ان کافروں پر جو تیرے راستے سے (دین سے لوگوں کو) روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کی تکذیب کرتے ہیں اور تیرے دوستوں (مسلمانوں) سے لڑتے ہیں، ان پرتو لعنت کر۔ اے اللہ! تو ان کے درمیان پھوٹ ڈال دے اور ان کے قدموں کو ڈگمگادے اور ان پر تو اپنا وہ عذاب نازل کر جسے تو مجرم قوموں سے ردّ کرتا ہی نہیں۔دعائے قنوت ۳۔ اور یہ دعائے قنوت پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنْسْتَغْفِرُکَ (وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ) وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ (وَنَشْکُرُکَ) وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ (الْجِدَّ) وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ اِنَّ عَذَابَکَ (الْجِدَّ) بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔2 3 اے اللہ! بے شک ہم تجھی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور تیرے سامنے ہی توبہ کرتے ہیں اور تیری بہترین تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے، اس سے قطع تعلق کرتے اور اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں، تجھی کو سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے اور لپکتے ہیں اور تیرے (یقینی) عذاب سے ڈرتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ بے شک تیرا یقینی عذاب کافروں کو ضرور پہنچنے والا