حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۲۔ سجدہ میں پڑ کر یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بار بار کہتا رہے۔ ۱۳۔ یا یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔1 تیرے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں، تو پاک ذات ہے، بے شک میں ہی (اپنے اوپر)ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو بھی مسلمان آدمی کسی بھی مقصد کے لیے اس آیت کریمہ کو پڑھ کر دعا مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائیںگے۔2کسی بھی رنج و غم اور مصیبت کے وقت کی دعا ۱۔ کسی بھی رنج و غم اور مصیبت کے وقت یہ پڑھے اور دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ اَمَتِکَ، نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ، مَاضٍ فِیَّ حُکْمُکَ، عَدْلٌ فِیَّ قَضَائُکَ، اَسْئَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ھُوَ لَکَ، سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ اَوْ اَنْزَلْتَہٗ فِیْ کِتَابِکَ اَوْ عَلَّمْتَہٗ اَحَدًا مِّنْ خَلْقِکَ اَوِ اسْتَاْثَرْتَ بِہٖ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ اَنْ تَجْعَلَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ رَبِیْعَ قَلْبِیْ وَنُوْرَ بَصَرِیْ وَجِلَائَ حُزْنِیْ وَذَھَابَ ھَمِّیْ۔3 الٰہی! میں تیرا ہی بندہ ہوں، اور تیرے ہی بندے اور تیری ہی بندی کا بیٹا ہوں (یعنی میرے باپ ماں بھی تیرے ہی بندے ہیں)، میری پیشانی (ہستی) تیرے ہاتھ میں ہے، تیرا ہر حکم میرے حق میں نافذ ہے، تیرا ہر فیصلہ میرے حق میں عینِ انصاف ہے، میں تیرے ہر اس نام (کے توسل سے) جو تیرا (معروف) ہے، تو نے خود اس کو (اپنا) نام رکھا، یا اس کو اپنی کتاب (قرآن) میں نازل فرمایا، یا اپنی مخلو ق میں سے کسی کو بتلایا، تو نے اس کو علم غیب (کے خزانہ) میں اپنے پاس ہی محفوظ رکھا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو قرآنِ عظیم کو میرے دل کی بہار، نگاہ کا نور اور میرے غم کا ازالہ اور پریشانی کو دور کرنے کا ذریعہ بنادے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو بھی اللہ کا بندہ کسی مصیبت یا رنج و غم میں گرفتار ہو اور وہ مذکورہ بالا دعا پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مصیبت، پریشانی اور رنج و غم کو دور فرمادیں گے اور اس کے رنج و اندوہ [غم و پریشانی] کو خوشی اور مسرت سے بدل دیں گے۔1