حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر کسی بلا یا خوفناک امر (مصیبت)پیش آنے کا اندیشہ ہو تو مذکورہ بالا آیت کا ورد رکھے۔1 ۶۔ اگر کسی مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو یہ پڑھے: اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ۔ اَللّٰھُمَّ عِنْدَکَ اَحْتَسِبُ مُصِیْبَتِیْ فَاَجِرْنِیْ فِیْھَا وَاَبْدِلْنِیْ مِنْھَا خَیْرًا۔2 3 بے شک! ہم تو اللہ کے ہی (بندے) ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! میں تیری ہی بارگاہ میں اپنی یہ مصیبت پیش کرتا ہوں۔ پس تو مجھے اس مصیبت میں اجر عطا فرما اور اس کے بدلے اس سے بہتر (نعمت) عطا فرما۔کسی خاص شخص یا گروہ سے خوف کے وقت کی دعا ۱۔ اگر کسی شخص سے (کسی قسم کا) خوف ہو تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شَئْتَ۔ اے اللہ! تو ہمیں اس شخص سے بچا جس طرح تو چاہے۔ فائدہ: مصنف ؒ فرماتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے، ابونعیم نے اس کو اپنی کتاب ’’المستخرج علی صحیح مسلم‘‘ میں بیان کیا ہے۔ ۲۔ اگر کسی خاص گروہ سے خوف ہو تو یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ وَنَدْرَاُ بِکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ۔ اے اللہ! ہم ان کی شرارتوں سے تیری پناہ لیتے ہیں اور تجھ سے ہی ان کے مقابلہ میں اپنا دفاع کرتے ہیں۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔1