حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دور کردے تکلیف کو اے لوگوںکے پروردگار، ۔ِشفا دے دے، تو ہی ۔ِشفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی ۔ِشفا دینے والا نہیں۔آگ بجھانے کی دعا ۱۔ کہیں آگ لگی ہوئی دیکھے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور بجھادے۔3 فائدہ: مصنف ؒ فرماتے ہیں: یہ عمل مجرب ہے۔پیشاب بند ہوجانے اور پتھری کے لیے دعا ۱۔ جب پیشاب بند ہوجائے یا پتھری ہو تو یہ دعا پڑھے: رَبُّنَا اللّٰہُ الَّذِیْ فِی السَّمَائِ، تَقَدَّسَ اسْمُکَ، اَمْرُکَ فِی السَّمَائِ وَالْاَرْضِ کَمَا رَحْمَتُکَ فِی السَّمَائِ، فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ فِی الْاَرْضِ، وَاغْفِرْ لَنَا حَوْبَنَا وَخَطَایَانَا، اَنْتَ رَبُّ الطَّیِّبِیْنَ، فَاَنْزِلْ شِفَائً مِّنْ شِفَائِکَ، وَرَحْمَۃً مِّنْ رَّحْمَتِکَ عَلٰی ہٰذَا الْوَجَعِ۔ ہمارا رب اللہ ہے، جو آسمان میں ہے، (اے ہمارے رب) تیرا نام پاک ہے، تیرا حکم آسمان اور زمین میں (یکساں) ہے، تیری رحمت جیسے آسمان میں ہے، ایسے ہی زمین میں بھی عام کردے، ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کردے، تو پاک لوگوں کا پروردگار ہے۔ پس تو اپنے (خزانۂ) شفا سے شفا اور (خزانۂ) رحمت سے رحمت نازل فرمادے اس بیماری پر (کہ یہ جاتی رہے)۔پھوڑے پھنسی اور زخم کے لیے دعا ۱۔ جس شخص کے پھوڑا پھنسی یا زخم ہو، اس کا علاج اس طرح کرے کہ اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھ کر یہ کہتے