حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مغفرت کردے اور ان کو عافیت کے ساتھ رکھے۔2 فائدہ۴: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ (ایک مرتبہ حضرت ام سلمہؓ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا): آپ مجھے کوئی ایسی دعا نہیں بتلا دیتے جو میں اپنے لیے مانگا کرں، آپ نے فرمایا کیوں نہیں! تم یہ دعا مانگا کرو: اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّبِیِّ مُحَمَّدَ ِناغْفِرْ لِیْ ذَمنْبِیْ وَاَذْھَبْ غَیْظَ قَلْبِیْ وَاَجِرْنِیْ مِنْ مُّضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا اَحْیَیْتَنَا۔3 اے اللہ! محمد(ﷺ) کے رب! تو میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کے غیظ وغضب کو دور کردے اور جبب تک تو ہمیں زندہ رکھے گمراہ کن فتنوں سے محفوظ رکھ۔ فائدہ۵: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ آپ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص بھی یہ دعا ہرگز نہ مانگے: اَللّٰھُمَّ لَقِّنِّیْ حُجَّتِیْ (اے اللہ مجھے میری حجت کی تلقین کر، اس لیے کہ زندگی میں حجت کی تلقین تو کا فرہی کو کی جاتی ہے، شیطان کی جانب سے)، بلکہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ لَقِّنِّیْ حُجَّۃَ الْاِیْمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ (اے اللہ تو مجھے مر تے وقت ایمان کی حجت (خلوص کے ساتھ کلمۂ توحید) تلقین4 فرما(نصیب فرما)۔خاتمہ :رسول اللہﷺ پر درود و سلام بھیجنے کی فضیلت عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَالسَّلَامِ۔ (آپ پر سب سے افضل درودو سلام) ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس مجلس میں بھی لوگ جمع ہوں گے اور وہ اس میں نہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں گے اور نہ اپنے نبی (علیہ افضل الصلوات والتسلیمات) پر درود (وسلام) بھیجیں گے، قیامت کے دن ان کی وہ مجلس ان کے لیے