حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ جب گھر سے فجر کی نماز کیلئے نکلے، تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ۔ اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں اِس سے کہ میں خود گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جائوں، یا میں (سیدھے راستہ سے) خود ۔ِپھسلوں یا ۔ِپھسلایا جائوں، یا میں (کسی پر) ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں خود (خود کسی کے ساتھ) جہالت کا برتائو کروں، یا میرے ساتھ جہالت کا برتائو کیا جائے۔ فائدہ: امّ المومنین حضرت امّ سلمہؓ سے روایت ہے کہ جب بھی رسول اللہﷺ فجر کی نماز کے لیے میرے گھر سے نکلتے تو آپ آسمان کی طرف نظر اٹھا کر مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔ اِس ترتیب بدلنے کا فائدہ صرف یہ ہوا کہ فجر کی نماز کے لیے گھر سے نکلنے کے وقت کی ایک مستقل دعا نمبر۴ معلوم ہوگئی اور فائدہ کے عنوان سے حضرت امّ سلمہؓ کی پوری حدیث، جس کا مقصد پابندی کے ساتھ اِس دعا کے پڑھنے کا اظہار ہے، بھی بعینہٖ ذکر ہوئی اور حصن حصین کا ایک لفظ بھی نہیں چھوٹا۔ اِس مجموعہ کی تالیف کا جو اصلی مقصد اور محر۔ّک ہے، جس کا ہم تفصیل سے سطور بالا میں ذکر کرچکے ہیں، اس کے پیشِ نظر ترتیب میں یہ تصر۔ّف ناگزیر تھا، ورنہ تو جیسا کہ ہم بتلاچکے ہیں حصن حصین اور اس کا ترجمہ بازار میں دستیاب ہے، بطور ’’عمل‘‘ ختم کرنے والوں کے لیے یا بطور ’’وظیفہ‘‘ روزانہ ایک منزل پڑھنے والوں کے لیے وہ بہت کافی ہے۔ آخر میں ہم صمیمِ قلب [دل کی گہرائیوں] سے بارگاہِ الٰہی میں التجا کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس سعی [کوشش] کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کو شب و روز کے مختلف اوقات اور مشاغل میں اٹھتے بیٹھتے ذکر۔ُ اللہ کی توفیق عطا فرمائیں۔ اٰمِیْن ثُمَّ اٰمِیْن! وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ، وَھُوَ حَسْبِیْ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔دیباچہ ترجمہ خطبۂ حصن حصین اور مقصد تالیفِ کتاب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اے اللہ!1 تو تمام مخلوق کے سربراہ محمدﷺ پر اپنی رحمت نازل فرما اور سلامتی، اور ان کے آل واصحاب پر بھی۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔2 (کلمۂ توحید) اللہ تعالیٰ کی ملاقات (اور دیدار) کا سامان (اور وسیلہ) ہے۔