حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھول توڑ لیا۔ فرشتے عرض کرتے ہیں:جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میرے بندے نے اس پر ْکیا کہا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اس نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہا اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ پڑھا تو اس پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (جاؤ) میرے اس بند ہ کے لیے جنت میں ایک محل بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد (قصر حمد) رکھ دو۔1تعز یت کرنے والے یہ کہیں ۱۔ جب تعزیت کے لیے جائے تو اہل خانہ کو سلام کرے اور یہ کہے: اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وِلِلّٰہِ مَا اَعْطٰی، وَکُلٌّ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔2 بے شک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا تھا جو اس نے عطا کیا تھا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر ایک کی اجل (مدت) مقرر و معین ہے، پس تم صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔تعزیت کے خط کا مضمون جب کسی کو تعزیت کا خط لکھنا ہو تو حسبِ ذیل مضمون کا خط لکھے: حضرت رسول اللہﷺ کا مکتوبِ تعزیت حضرت معاذ بن جبلؓ کے بیٹے کی وفات پر ۱۔ حضرت معاذ بن جبلؓ کے بیٹے کی وفات پر رسول اللہﷺ نے (حسبِ ذیل تعزیتی خط) لکھا: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مِنْ مُّحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللّٰہِ اِلٰی مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ۔ سَلَامٌ عَلَیْکَ! فَاِنِّیْ اَحْمَدُ اِلَیْکَ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ہُوَ۔ اَمَّا بَعْدُ! فَاَعْظَمَ اللّٰہُ لَکَ الْاَجْرَ وَاَلْھَمَکَ الصَّبْرَ وَرَزَقَنَا وَاِیَّاکَ الشُکْرَ۔ فَاِنَّ اَنْفُسَنَا وَاَمْوَالَنَا وَاَھْلِیْنَا وَاَوْلَادَنَا مِنْ مَّوَاھِبِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ الْھَنِیَّۃِ