حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
فائدہ: حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص صبح شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا، اللہ تعالیٰ پر اس شخص کا حق ہے کہ وہ اُسے قیامت کے دن راضی اور خوش کردے۔3 ۱۶۔ یا تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔4 میں نے اللہ کو رب اور اسلام کو دین اور محمد (ﷺ) کو نبی تسلیم کرلیا اور میں اس پر راضی ہوں۔ فائدہ: مقامِ دعا کے لحاظ سے یہ دوسرے الفاظ زیادہ بہتر ہیں۔ ۱۷۔ صبح شام یہ دعا بھی پڑھا کرے: اَللّٰہُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ۔1 اے اللہ! جو بھی کوئی نعمت مجھے یا تیری کسی بھی مخلوق کو آج صبح ملی ہے، وہ تنہا تیری ہی طرف سے (دی ہوئی) ہے، تو یکتا و یگانہ ہے، تیرا کوئی بھی شریک نہیں ہے، لہٰذا تیری ہی تمام تر تعریف ہے اور تیرا ہی شکر ہے۔ ۱۸۔ صبح شام تین تین مرتبہ دعا مانگے: اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔2 اے اللہ! تو مجھے جسمانی صحت و عافیت عطا فرما، اے اللہ! تو میری قوت سماعت میں عافیت وسلامتی عطا فرما، اے اللہ! تو میری قوت بینائی میں عافیت و سلامتی عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ ۱۹۔ اس کے بعد تین تین مرتبہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔3 اے اللہ! میں کفر اور احتیاج سے تیری پناہ لیتا ہوں، اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ لیتا ہوں، تیرے سوا کوئی لائق عباد ت نہیں