حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! میں نے صبح کی، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کے اٹھانے والوں کو اور (تمام) فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں اس بات پر کہ توہی اللہ ہے، بجز تیرے اور کوئی پرستش کے قابل نہیں، تو (اپنی ذات وصفات میں)یکتا و یگانہ ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور اس بات پر کہ محمد (ﷺ) تیرے بندے ہیں اور تیرے (فرستادہ) پیغمبر ہیں۔ ۱۳۔ یہ دعا صبح شام پڑھا کرے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ، اللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَتِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَتِیْ، اَللّٰہُمَّ احْفَطْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ، وَاَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔3 اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت (دونوں) میں خیر و عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور اپنے دین میںاور دنیا میں، اپنے اہل و عیال اور مال و منال [مال و اسباب] میں عافیت و سلامتی چاہتا ہوں۔ اے اللہ! تو میرے (جملہ) عیوب کی پردہ پوشی کر اور میرے خوف اور پریشانی کو امن و امان سے بدل دے۔ اے اللہ! تو میری حفاظت فرما، میرے آگے سے بھی اور پیچھے سے بھی اور میرے دائیں سے بھی اور بائیں سے بھی اور میرے اوپر سے بھی، اور میں تیری عظمت کی پناہ لیتا ہوں اس سے کہ میں کسی اچانک ہلاکت میں ڈال دیا جائوں نیچے کی جانب سے۔ ۱۴۔ یا صبح شام یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔1 اللہ کے سوا کوئی لائق پرستش نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا سارا ملک ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی ۔ِجلاتا [پیدا کرنا] ہے اور وہی مارتا ہے اوروہ خود ایسا زندہ ہے جس کے لیے مرنا نہیں ہے اور وہ ہی ہر چیز پر قادر ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں اِس دعا کے پڑھنے کا بڑا ثواب آیا ہے۔ اور صبح پڑھے تو رات تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے اور شام کو پڑھے تو صبح تک۔ ۱۵۔ یہ دعا صبح شام تین تین مرتبہ ضرور پڑھنی چاہیے۔ رَضِیْنَا بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیًّا۔2 .5ہم نے اللہ کو اپنا رب اور اسلام کو اپنا دین اور محمد.5ﷺ.5 .5کو.5 اپنا نبی تسلیم کرلیا اور ہم اس پر راضی ہوگئے۔