حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹۔ یا یہ دعا پڑھے: اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ وَاِلَیْہِ النُّشُّوْرُ۔1 ہم نے اور تمام دنیا نے اللہ (کی طاعت و عبادت) کے لیے صبح کی، اور اللہ کے لیے حمد و ثنا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں ہے اور اُسی کے پاس اٹھ کر جانا ہے۔ ۱۰۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ، رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ،۔2 وَاَنْ نَّقْتَرِفَ عَلٰی اَنْفُسِنَا سُوْئًا اَوْنَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ۔3 اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیداکرنے والے، ہر پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، ہر چیز کے پروردگار اور مالک، میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں، میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے (مکر و فریب کے) جال سے (تو مجھے بچالے) اور اس سے (پناہ لیتا ہوں) کہ ہم اپنے نفسوں پر کسی برائی کا ارتکاب کریں یا کسی مسلمان پر کوئی تہمت لگائیں۔ فائدہ: رسول اللہﷺ نے یہ دعا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو صبح و شام پڑھنے کے لیے بتلائی ہے۔ ۱۱۔ اور چار مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلٰئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔1 اے اللہ!میں نے صبح کی، میں تجھے گواہ بناتا ہوںاور تیرے حاملین عرش کو اور تیرے تمام فرشتوںکو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں اس بات پر کہ تو اللہ ہے، تیرے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں اور اس بات پر کہ محمد (ﷺ) تیرے بندے ہیں اور تیرے (بھیجے) ہوئے رسول ہیں۔ ۱۲۔ یا چار مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلٰئِکَتِکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔2