حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کچھ اس دن میں اور اس کے بعد شر(پیش آنے والا) ہے، میں اس شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے میرے پروردگار! میں کسل [۔ُسستی] (اور کاہلی) سے اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ لیتا ہوں، اے میرے پرورش کرنے والے! میںعذابِ جہنم سے بھی اور عذاب قبر سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں (تو مجھے ان سب سے بچالے)۔ اور یہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسْلِ وَالْھَرَمِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ وَفِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔1 اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوںکسل مندی اور کاہلی سے، ضعفِ پیری [بڑھاپا] سے اور برے بڑھاپے سے اور دنیا کے فتنوں سے اور عذاب قبر سے (تو مجھے ان سب سے) بچالے۔ ۷۔ یا صبح ہوتے ہی یہ دعا پڑھے: اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ھٰذَا الْیَوْمِ وَفَتْحَہٗ وَنَصْرَہٗ وَنُوْرَہٗ وَبَرَکَتَہٗ وَھُدَاہٗ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْہِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ۔2 ہم نے اور تمام ملک (کائنات) نے اللہ رب العالمین کی (طاعت و عبادت) کے لیے صبح کی، اے اللہ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی (وبہتری)، فتح و نصرت، نور و برکت اور ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور جو اس دن میں (پیش آنے والا) ہے اور جو اس کے بعد آئے گا اُس کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں (تو مجھے اس سے بچادے)۔ ۸۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیٰی وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔3 اے اللہ! ہم نے تیری ہی مدد سے صبح کی اور تیری ہی مدد سے شام کی، تیری ہی مرضی سے ہم زندہ ہیں اور تیری ہی مرضی سے ہم مرینگے، اور تیرے ہی پاس (قیامت کے دن) اٹھ کر جانا ہے۔ فائدہ: یہ دعا صبح و شام دونوں وقت پڑھنی چاہیے۔