حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الْعَظِیْمُO 2 اللہ وہ (ذات پاک) ہے جس کے سوا کوئی بھی لائق پرستش نہیں۔ وہ (ہمیشہ) زندہ رہنے (اور زندگی بخشنے) والا ہے۔ (زمین و آسمان اور تمام کائنات کو) قائم رکھنے (اور ان کا نظام چلانے) والا ہے۔ نہ اُس کو اونگھ آسکتی ہے، نہ نیند۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ کون ہے جو اس کی بارگاہ میں اس کی اجازت کے بغیر (کسی کی) شفاعت کرسکے؟وہ تو جو کچھ لوگوں کے سامنے (ہورہا) ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (مرنے کے بعد) ہونے والا ہے، سب جانتا ہے اور لوگ اُس کے علم (اور معلومات) میں سے کسی چیز پربھی دسترس [قدرت] نہیں رکھتے، مگر جتنا وہ خود چاہے (اُس سے آگاہ کردے)۔ اُس کی کرسی (سلطنت) آسمان و زمین سب پر پھیلی ہوئی ہے اور آسمان و زمین کی حفاظت اس پرذرابھی گراں [بھاری] نہیں ہے اور وہ (سب سے)بلند (و برتر اور) عظمت والاہے۔ یا آیت الکرسی اور اس کے بعد سورئہ غافر کی یہ آیتیں پڑھے: حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِO غَافِرِ الذَّنْبِ۔م وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ ذِی الطَّوْلِط لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَط اِلَیْہِ الْمَصِیْرُO۔1 حم ٓ، یہ کتاب اس اللہ کی جانب سے اتری ہے، جو (سب پر) غالب ہے، بہت وسیع علم والا ہے، (اپنے بندوں کے) گناہ بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے، (نافرمانوں کو) شدید عذاب دینے والا ہے، بڑی مقدرت [طاقت] والا ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں، اسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے:جو شخص یہ دونوں آیتیں (آیت الکرسی اور سورئہ غافر کی مذکورہ آیتیں) صبح کو پڑھے تو شام تک تمام بلائوں سے محفوظ رہے گا، اور اگر شام کو پڑھ لے تو صبح تک تمام آفتوں سے بچا رہے۔ ۶۔ صبح ہوتے ہی یہ دعا پڑھے: اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ، لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِی ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ، رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسْلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ، رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔2 ہم نے اور تمام ملک نے اللہ (کی عبادت و طاعت) کے لیے صبح کی، اور تمام تر تعریف اللہ کے لیے ہی ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں، وہ (اپنی ذات و صفات میں)یکتا [منفرد] ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کا (سارا) ملک ہے اور اُسی کے لیے حمد و ثنا ہے اور وہ ہی ہر چیز پر قادر ہے۔ اے میرے رب! جو کچھ اس دن میں (پیش آنے والا ہے) اور جو کچھ اس کے بعد (پیش) آئے گا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور بہتری مانگتا ہوں، اور اے میرے پروردگار! جو