حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO 2 وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ پوشیدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے، وہ بڑا مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے، وہی وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی لائق پرستش [عبادت کے لائق] نہیں، وہ ہی (تمام جہان کا) بادشاہ ہے، بہت پاک ذات ہے، بے عیب ہے، امن دینے والا ہے، (سب کا) نگہبان ہے، (سب پر) غالب ہے، زبردست ہے، بڑائی کا مالک ہے، مشرکوں کے شرک سے پاک ہے، وہی اللہ (سب کا) پیدا کرنے والا ہے، (ہر چیز کا) موجد [ایجاد کرنے والا، پیدا کرنے والا] ہے، (ہر چیز کو) صورت دینے والا ہے، اُسی کے لیے (سارے) اچھے نام ہیں، آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے، وہ اس کی پاکی بیان کرتی ہے، اور وہی (سب پر) غالب اور حکمت والا ہے (اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں)۔ فائدہ: سورہ حشر کی ان تین مذکورہ بالا آیتوںکو اس تعوُّذ (مذکور) کے ساتھ پڑھنے کی احادیث میں بہت فضیلت آئی ہے، اس کی پابندی ضرور کرنی چاہیے۔ ۴۔ یا تین مرتبہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ، تین مرتبہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، تین مرتبہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھے اور اس کے بعد یہ آیت پڑھے: فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَحِیْنَ تُصْبِحُوْنَO وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِیًّا وَّحِیْنَ تُظْھِرُوْنَO یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّط وَیُحْیِی الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذٰلِکَ تُخْرَجُوْنَO 1 پس (تم) پاکی بیان کرو اللہ کی جس وقت تم شام کرتے ہو اور جس وقت تم صبح کرتے ہو۔ اور اسی کے لیے حمد و ثنا ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور (اُس کی پاکی بیان کرو) سہ پہر کو اور جس وقت تم ظہر کرتے ہو (یعنی ظہر کے وقت)، وہ جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور بے جان کو جاندارسے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے پیچھے زندہ کرتا ہے، اور اسی طرح تم بھی (مرے پیچھے [مرنے کے بعد] زمین سے) نکالے جائوگے۔ فائدہ: تینوں ۔ُقل اور اس آیت کریمہ کا صبح شام پڑھنا بھی بہت زیادہ اجر و ثواب کا مو۔ِجب [سبب] ہے۔ ۵۔ یا صرف آیت الکرسی پڑھے: اَللّٰہُ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌج لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَآ شَآئَج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَج وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَ الْعَلِیُّ