حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ تین مرتبہ یہ دعامانگے: بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔1 اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز ضرر نہیں پہنچاتی، زمین میں اور آسمان میں، اور وہ (سب کچھ) سننے اور جاننے والا ہے۔ فائدہ ۱: جو شخص صبح شام تین تین مرتبہ یہ دعا مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کو ہر بلائے ناگہانی [خوفناک مصیبت] سے محفوظ رکھیں گے۔ فائدہ۲: صبح کو پڑھے تو اَصْبَحْنَا (ہم نے صبح کی) اور شام کو پڑھے تو اَمْسَیْنَا (ہم نے شام کی) دل میں کہے۔ ۲۔ تین مرتبہ دعا مانگے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔2 میںاللہ کے کلمات تامہ کی پناہ لیتا ہوںاُس کی ہر مخلوق کے شر سے۔ فائدہ: جو شخص صبح شام تین تین مرتبہ دعا مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کو ہر مخلوق کے، خصوصاً سانپ بچھو وغیرہ زہریلے اور موذی جانوروںکے شر سے بچائیں گے، خصوصاً رات میں۔ بعض روایتوں میں صرف شام کے وقت تین مرتبہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے۔ ۳۔ تین مرتبہ یہ تعوُّذ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔1 میں سب کچھ سننے اور جاننے والے خدا کی پناہ لیتا ہوں، مردود شیطان (کے وسوسوں) سے۔ اس کے بعد سورئہ حشر کی یہ آیتیں پڑھے: ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَج عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْرُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی